محسن عباس حیدر کی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی

محسن عباس حیدر کی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی


اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ سال محسن کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے ادکار پر تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے تھے جسے محسن عباس کی جانب سے بے بنیاد قرار دیا گیا تھا اور پھر  بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی بھی ہوگئی تھی۔

اس واقعے کے بعد اداکار کچھ عرصے کے لیے بڑے پردے سے غائب ہوگئے لیکن اب انہوں نے فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان کراچی‘ سائن کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنادی ہے کہ وہ اب ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔

محسن عباس حیدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان کراچی‘ سائن کرنے کے حوالے سے اعلان کیا۔

یہ فلم پاکستانی فلم تیور اور کتاکشا کے ہدایت کار ابو علیحا کی ہوگی جس میں محسن عباس حیدر کے ساتھ اداکارہ نوشین شاہ بھی ہوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں