معروف گلوکار عزیر جسوال کا محبت سے بھری داستان پر مبنی نیا گیت ’ کیا یہی ہے پیار‘ ریلیز کردیا گیا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عزیر جسوال کی آواز میں گائے ہوئے کوک اسٹوڈیو کے کئی گیت آج بھی اُن کے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں، اُن کے مقبول ترین گانوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، تاہم اب عزیر نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کے لئے نیا گیت جاری کردیا جوکہ کسی بھی سننے والوں کو ماضی میں لے جائے گا
گلوکار عزیر جسوال نے یوٹیوب پر نیا گانا ’کیا یہی ہے پیار‘ ریلیز کردیا ہے، محبت کی داستان پر مبنی اس گیت کی ویڈیو مکمل طور پر اینی میٹڈ ہے جس میں ایک شخص ہاتھ میں گلاب کا پھول لئے اپنے ماضی کو یاد کرتا نظر آرہا ہے، جب کہ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ گیت کی دھن کے ساتھ بول بھی خود عزیر جسوال کے ہیں۔
عزیر نے یوٹیوب پر ڈسکرپشن میں لکھا کہ ہم میں سے وہ لوگ جوکہ نہ جانے کتنی بار محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں لیکن اُن میں سے ہم کسی ایک کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔۔