محبت ایک قربانی اور مشکل میں اپنے ساتھی کی مسلسل مدد کا نام ہے، سمانتھا

محبت ایک قربانی اور مشکل میں اپنے ساتھی کی مسلسل مدد کا نام ہے، سمانتھا


بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ محبت ایک قربانی ہے۔ پوسٹ میں انکا مزید کہنا تھا کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے ایک پارٹنر کو اس وقت زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جس وقت دوسرا اس پوزیشن میں نہیں ہوتا کہ وہ زیادہ کچھ کرسکے۔

اس پوسٹ کے ذریعے جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کی 37 سالہ اداکارہ سمانتھا نے ان لوگوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے انہیں مشکل وقت میں سنبھالے رکھا جبکہ انکے پاس اپنے ان چاہنے والوں کو لوٹانے کےلیے کچھ نہ تھا۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں مزید تحریر کیا کہ بہت سے لوگ دوستی اور تعلقات کو باہمی یا دو طرفہ لین دین کا معاملہ سمجھتے ہیں اور میں اس سے اتفاق کرتی ہوں۔

لیکن گزشتہ سالوں کے دوران میں نے یہ سیکھا کہ کبھی کبھی محبت کے لیے آپ اسے اس وقت دیں جبکہ دوسرا لوٹانے کی پوزیشن میں نہ ہو۔ یہ آپ کے پاس سے جاتا ہے، میں نے دیا اور میں اس وقت تک دوں جب تک کہ آپ واپس لوٹانے کے قابل نہ ہوجائیں اور یہ اسی طرح آگے بڑھے۔

واضح رہے کہ سمانتھا رتھ کی 2017 میں اداکار ناگا چیتانیا سے شادی ہوئی جو اکتوبر 2021 میں طلاق پر منتج ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں