بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے نوجوان اداکاروں سے مقابلے کے حوالے سے اپنا مؤقف دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان سے پریس کانفرنس کے دوران نوجوان اداکاروں سے مقابلے کے بارے میں پوچھا گیا۔
اس موقع پر سلمان خان نے کہا کہ نوجوان اداکار محنتی ہیں لیکن میرے دور کے 5 اداکار انہیں تھکا دیں گے۔
سلمان خان نے کہا کہ شاہ رخ خان، عامرخان، اکشے کمار، اجے دیوگن اور میں ان نوجوان اداکاروں کو ان کے پیسوں کے لیے بھگائیں گے اور تھکا دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس میں سلمان خان نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم لوگوں کی فلمیں چلتی ہیں،ہم معاوضہ بڑھا دیتے ہیں۔
سلمان خان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس کے چکر میں وہ لوگ بھی اپنا معاوضہ بڑھا دیتے ہیں جب ہم فلموں میں کام کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوتے۔