مجھے یقین ہے کہ ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا، وزیرِ اعظم

مجھے یقین ہے کہ ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا، وزیرِ اعظم


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا، قوم گواہی دے رہی ہے کہ ہاکی ٹیم ہاری نہیں، جیتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہاکی ٹیم کی یہ کارکردگی مستقبل کی جیت کی نوید ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پچھلی ڈیڑھ دو دہائیوں سے ہاکی کا کھیل انحطاط پذیر تھا، پاکستانی ہاکی ٹیم کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، گزشتہ دورِ حکومت میں سولہ ماہ ہمارے لیے انتہائی مشکل تھے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ان مشکل حالات میں بھی ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر آئی تھی، فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں