ممبئی: بالی ووڈ میں ‘بیبو’ کے نام سے مشہور معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اُنہیں بڑھتی عُمر کے باوجود بھی کسی قسم کے بوٹوکس یا بیوٹی سرجری کی ضرورت نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ وقت معیاری وقت گزارتی ہوں، اُن کے لیے مختلف کھانے پکاتی ہوں، اکثر تو شوہر اور بچوں کے ساتھ ورک آؤٹ بھی کرتی ہوں کیونکہ مجھے ورک آؤٹ کرنا بہت پسند ہے۔
کرینہ کپور نے کہا کہ میں نے اس عُمر میں بھی خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر فِٹ رکھا ہوا ہے کیونکہ میں اپنا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میری عُمر 44 سال ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ مجھے اس بڑھتی عُمر میں بھی کسی قسم کے بوٹوکس یا کاسمیٹک سرجری کی ضرورت ہے کیونکہ میں اپنے شوہر کو ایسے ہی بہت پسند ہوں۔
کرینہ کپور نے کہا کہ کاسمیٹک سرجریز کے بغیر بھی مجھے فلموں کی آفرز ہورہی ہیں کیونکہ مجھے شروع سے ہی اپنے ٹیلنٹ اور قابلیت پر بھروسہ رہا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں جس میں میرا کردار میری عُمر کے مطابق ہو کیونکہ میں چاہتی ہوں مداح مجھے ویسے ہی دیکھیں جیسی میں ہوں۔