مجھے بہت سارے سبق، یادیں، آنسو، دینے کیلئے 2022 کا شکریہ، سجل علی

مجھے بہت سارے سبق، یادیں، آنسو، دینے کیلئے 2022 کا شکریہ، سجل علی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے نئے سال کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

 سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سال 2022ء کو الوداع کہنے کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ ویڈیو اداکارہ کی زندگی کے گزشتہ برس گزرے اہم لمحات کی جھلکیوں پر مبنی ہے۔

اُنہوں یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت سارے سبق، یادیں، دوست، ہنسی، آنسو، خوشی، محبت، تعریفیں اور بہت کچھ دینے کے لیے سال 2022ء کا شکریہ!

اُنہوں نے سالِ نو کے لیے اپنے پیغام میں لکھا کہ خوش آمدید 2023ء! بھائی آپ ہم سب کے لیے مہربان اور آسان رہیئے گا!

اُنہوں نے لکھا کہ ہمیشہ یاد رکھیں جب بھی کوئی چیزآپ کو پریشان کررہی ہو تو اس سے نکلنا کا اختیار آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

اُنہوں نے نئے سال کے آغاز پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سب کو  مبارکباد بھی دی۔

سجل علی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ یہ پہلی انسٹا ریل(شارٹ ویڈیو) ہے جو میں نے اپنے بھائی کی مدد لیے بغیر بنائی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے اچھی بنائی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں