مجھے ’آریانہ گرانڈے‘ بننے کا کوئی شوق نہیں، آئمہ بیگ


کراچی: پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں۔

پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پرلائیو سیشن کے دوران امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کی طرح گانے اوران کا اسٹائل کاپی کرنے سے متعلق کہا کہ میں آریانہ گرانڈے کی طرح نہیں بننا چاہتی، صرف ایک پونی بنانے سے یا گلوکارہ کی طرح آئی لائنرلگانے سے میں آریانہ گرانڈے نہیں بن سکتی۔

گلوکارہ نے کہا کہ انہیں امریکی گلوکارہ پسند ہے، آریانہ کی آواز اوراسٹائل کی وہ دیوانی بھی ہیں لیکن وہ ان جیسے بننا نہیں چاہتی ہیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ مجھے اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامراورگلوکارہ مومنہ کا اسٹائل بھی پسند ہے۔ کسی کے اسٹائل کوکاپی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس شخصیت کو ہی کاپی کررہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں