مجھے آج تک محبت نہیں ہوئی، امام الحق

مجھے آج تک محبت نہیں ہوئی، امام الحق


پاکستانی معروف کرکٹر، قومی کھلاڑی امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کبھی محبت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اُنہیں محبت پر یقین ہے۔

گزشتہ روز جیونیوز کی آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سلسلے میں منعقد کی گئی خصوصی ٹرانسمیشن ’ہارنا منع ہے‘ میں شو کے میزبان تابش ہاشمی کے ہمراہ معروف کرکٹرز، امام الحق، احمد شہزاد اور عمران نذیر  بطور تجزیہ نگار موجود تھے۔

شو کے دوران کرکٹ کے متوالوں نے تینوں ہردلعزیز کھلاڑیوں سے دلچسپ سوالات کیے۔

اس دوران آڈئنس میں بیٹھے ایک مداح نے چاروں معروف شخصیات سے محبت سے متعلق سوال کر ڈالا۔

لائیو شو دیکھنے آئے مداح کا پوچھنا تھا کہ آپ سب شخصیات کو پہلی بار محبت کب ہوئی تھی۔

اس سوال کے جواب میں کرکٹر عمران نذیر نے بتایا کہ اُنہیں پہلی مرتبہ محبت 2004 یا 5 کے دوران ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی محبت سے ہی شادی کر لی تھی۔

پہلی محبت سے متعلق سوال کے جواب میں احمد شہزا کا کہنا تھا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا، شروع شروع میں تو انسان جس کو بھی دیکھتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ اسی سے محبت ہو گئی ہے مگر اُنہیں حقیقی محبت کا احساس بیٹے کی پیدائش کے بعد ہوا ہے۔

احمد شہزا کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں انہوں نے جو محبتیں کی ہیں وہ اپنی والدہ، اہلیہ اور بیٹے سے کی ہیں۔

دوسری جانب امام الحق کا کہنا تھا کہ اُنہیں آج تک محبت ہوئی ہی نہیں ہے، وہ محبت پر یقین نہیں رکھتے، اُن کا کہنا تھا کہ حٓل ہی میں اُن کی شادی ہوئی ہے مگر وہ محبت نہیں اس سے آگے کا ایک احساس ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں