پاکستان شوبزانڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار بول انٹرٹینمنٹ کی اسکرین پر کوئی میزبان اپنا انٹرویو خود ہی لے رہا ہے،جی ہاں نامور ہوسٹ، ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار متھیرہ اپنے ہی شو میں اپنا انٹرویو لیتے ہوئے نظر آئیں گی۔
پاکستان کے نمبر ون چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘ کے مشہور پروگرام ’دی انسٹا شو‘ میں اس بار متھیرہ میزبان کے ساتھ ساتھ خود مہمان بھی بنیں گی۔
اس شو کے پروموز بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کی بے تابی کو مدنظر دیکھتے ہوئے ریلیز کر دئیے گئے ہیں ، جو آتے ہی چھا گئے۔
ان پروموز میں باآسانی دیکھا اور سنا جا سکتا ہےکہ ہوسٹ متھیرہ اپنی مہمان متھیرہ سے سوال کرتی ہیں کہ اگر پاکستان میں ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ بنتی ہے تو کیا آپ اس میں کام کرینگی؟
متھیرہ نے سوچتے ہوئے جواب دیا کہ کس کے ساتھ ؟ فلم کا ہیرو کون ہوگا؟ کون اتنا ایکشن کر سکتا ہے؟
پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لئے دلچسپ اور سنسنی سے بھرپور پروموز دیکھیں۔
شو کے پروموز دیکھیں:
اس پروگرام کے پروموز نشر ہونے کے بعد اس شو نے مزید سنسنی پھیلادی ہے جب کہ متھیرہ کے چاہنے والوں کو اس پروگرام کا بے صبری سے انتظار ہے۔
بول انٹرٹینمنٹ پر یہ اسپیشل شو ’دی انسٹا شو‘ آج بروز بدھ رات نو بجے نشر کیا جائے گا جس میں متھیرہ اپنے چاہنے والوں کے سوالوں کے جواب بھی دیں گی۔
واضح رہے کہ متھیرہ اس سے قبل بھی کئی دلچسپ اور منفرد پروگرامز کرچکی ہیں جن کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔