ماڈل اور میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو اپنی ذات سے منسوب کرنے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے اور ان ویڈیوز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تخلیق شدہ قرار دیا ہے۔
حال ہی میں کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جنہیں متھیرا سے منسوب کیا گیا تھا۔ ان ویڈیوز کے حوالے سے اب متھیرا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ٹوئٹ میں متھیرا نے لکھا، “لوگ میرے نام اور فوٹو شوٹ کی تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان میں جعلی مواد شامل کر رہے ہیں۔ شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں۔”
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی اسٹوری میں متھیرا نے کہا، “یہ ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی ہیں، اور حقیقت میں میں ان ویڈیوز میں موجود نہیں ہوں۔ میرے جسم اور انگلیوں پر واضح طور پر ٹیٹوز ہیں جو ان ویڈیوز میں نظر نہیں آ رہے۔”
ماڈل نے مزید بتایا کہ “یہ ویڈیوز دو سال پرانی ہیں، اور اس وجہ سے میں نے شدید پریشانی کا سامنا کیا تھا۔ میں نے اس معاملے میں ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔”