متحدہ عرب امارات کے 4 فوجی جاں بحق اور 9 زخمی


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ایک حادثے میں 4 فوجی اہلکار جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ڈیوٹی کے دوران ایک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی فوج اور وزارت دفاع نے بہادر فوجیوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حادثہ کس نوعیت کا تھا اور کہاں ہوا۔ نہ ہی فوجیوں کی شناخت ظاہر کی گئی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فوج، عرب خلیج ممالک کی سب سے مضبوط اور ماہر افواج سمجھی جاتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں