مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے


پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔

مایا علی نے حال ہی میں اپنا خوبصورت اور منفرد فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

اس فوٹو شوٹ کے لیے مایا علی نے مغربی انداز اپناتے ہوئے سنہری کوٹ کے ساتھ سفید شرٹ اور سیاہ اسکنی کا انتخاب کیا ہے۔

مایا علی کے اس انداز کے ساتھ ہلکا میک اپ اور گاڑھے رنگ کی سرخی بھی خوب میل کھا رہی ہے۔

مایا علی کا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس فوٹو شوٹ کو شیئر کرنا ہی تھا کہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ عائزہ خان کے بعد مایا علی نے بھی یہاس فضول انداز میں فوٹو شوٹ کروالیا ہے۔

کچھ صارفین اس فوٹو شوٹ کو غیر ضروری جبکہ کچھ صارفین پاکستانی اداکاراؤں کے ولایتی انداز میں کروائے جانے والے ان فوٹو شوٹس کو احساسِ کمری قرار دے رہے ہیں۔

کسی صارف کا لکھنا ہے کہ میں جب سو کر اٹھتی ہوں تو میرے بال ایسے بکھرے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ مایا علی یہ فوٹو شوٹ کروا کر کسی دوسری دنیا کی مخلوق بننے کی کوشش کی ہے۔

مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں