ماہرہ نے ’پرے ہٹ لو‘ میں مداحوں کو اپنی جھلک دکھادی


سپر اسٹار ماہرہ خان نے فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں مداحوں کو اپنی پہلی جھلک دکھادی۔

عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں مرکزی اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور ہیں جس میں ماہرہ خان مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوں گی۔

فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا کچھ روز قبل ایک موشن پوسٹر جاری کیا گیا جس میں ماہرہ خان کی انٹری کو متعارف کروایا گیا تھا۔

موشن پوسٹر میں ماہرہ خان کی جھلک تو منظر عام پر نہیں لائی گئی البتہ  عاصم اظہر نے اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم کے گیت ’مورے سیاں‘ کے لیے خصوصی انتخاب ہیں۔

ایسے میں اب سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی پہلی جھلک بھی منظر پر آگئی ہے جس میں اداکارہ نے فلم کے ٹائٹل ’ پرے ہٹ لو‘ میں سے پرے ہٹ ڈائیلاگ دہرایا ہے۔

ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح ’مورا سیاں‘ گانے میں بھی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

گانے میں اداکارہ نے انار کلی کے جیسا سُرخ لباس زیب تن کیا ہے جس میں انہوں نے لپ اسٹک بھی لال رنگ کی لگائی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں