ماہرہ نے میرا جی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے


سپر اسٹار ماہرہ خان نے گزشتہ برس نامور اداکارہ میرا سے افغان مہاجرین کے لیے خدمات انجام دینے پر خوب داد سمیٹی تھی اور اب انہوں نے میرا جی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔

ماہرہ کو اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کی نئی فلم ’پرے ہٹ لو‘کا ایک گانا ریلیز سے قبل دیکھنے کا موقع ملا جس میں میرا جی کا کیمیو ہے۔

 ماہرہ خان نے اس حوالے سے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ میں نے پرے ہٹ لو کے ایک گانے کا  تھوڑا سا پریویو دیکھا ہے، گانا اور سب اس میں شاندار ہیں لیکن کوئی بھی میرا جی کو دیکھے بغیر نہیں رہ سکتا! وہ ہر فریم میں عمدہ ہیں‘۔

میرا جی ماہرہ خان سے اپنی تعریفیں سن کر پھولی نا سمائیں اور جواباً شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ واقعی محبت سے بھری ٹوئٹ ہے، آپ جو محبت اور  عزت دیتی ہیں میں ہمیشہ اس کو سراہتی ہوں۔

میرا جی نے ماہرہ کا مزید شکریہ ادا کیا اور انہیں فخر قرار دیتے ہوئے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میرا نے کہا تھا کہ پاکستان میں اور بھی خوبصورت اداکار موجود ہیں جو ماہرہ سے بہت اچھا کام کرتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے لہٰذا سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کردیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں