ماہرہ خان کے بعد ایمن خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوؤرز والی اداکارہ


اگرچہ عالمی سطح پر ہولی وڈ اور بولی وڈ انڈسٹریز سے وابستہ اداکاراؤں کے انسٹاگرام پر فالوؤرز کی تعداد کرڑوں میں ہے، تاہم پاکستانی اداکارائیں ابھی تک لاکھوں فالوؤرز کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

اس وقت پاکستان کی کوئی بھی اداکارہ ایسی نہیں ہیں جن کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوؤرز ہوں، البتہ ماہرہ خان رواں برس اکتوبر میں وہ پہلی اداکارہ ضرور بنی تھیں جن کے فالورز کی تعداد آدھے کروڑ تک پہنچی تھی۔

اور اب آدھا کروڑ یعنی 50 لاکھ فالوؤر حاصل کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ایمن خان بھی شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی

انسٹاگرام پر دسمبر کے وسط تک ایمن خان کے فالوؤرز کی تعداد 50 لاکھ ہو چکی تھی اور وہ اتنے فالوؤرز رکھنے والی دوسری پاکستانی اداکارہ ہیں۔

ماہرہ خان اکتوبر 2019 میں 50 لاکھ فالوؤرز والی پہلی اداکارہ بنی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماہرہ خان اکتوبر 2019 میں 50 لاکھ فالوؤرز والی پہلی اداکارہ بنی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

ایمن خان کے انسٹاگرام فالؤورز میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران تین لاکھ کا اضافہ ہوا، اکتوبر 2019 تک ان کے فالوؤرز کی تعداد 47 لاکھ تھی۔

مزید پڑھیں: ایمن اور منال کا اپنے ملبوسات کا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان

ایمن خان کے فالوؤرز میں اضافہ ان کی جانب سے گزشتہ ماہ نومبر میں بہن منال خان کے ساتھ مل کر کلاتھنگ برانڈ متعارف کرائے جانے کے اعلان کے بعد ہوا۔

ایمن خان نے دسمبر کے وسط میں یہ اعزاز حاصل کیا—فوٹو: انسٹاگرام
ایمن خان نے دسمبر کے وسط میں یہ اعزاز حاصل کیا—فوٹو: انسٹاگرام

ایمن خان نے نومبر میں بہن و اداکارہ منال خان کے ساتھ اے اور ایم’ نامی کلاتھنگ برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا، فیشن برانڈ متعارف کرائے جانے کے بعد ایمن خان کا شمار پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں بھی ہونا لگا جنہوں نے اپنا کاروبار شروع کیا۔

ایمن خان سے قبل ماورا اور عروہ حسین بھی فیشن برانڈ متعارف کرا چکی تھیں۔

انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوؤرز ہونے پر ادکارہ نے ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایمن خان کی بہن منال خان کا بھی شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے انسٹاگرام پر بہت زیادہ فالوؤرز ہیں اور اس وقت تک منال خان کے 44 لاکھ فالوؤرز ہیں۔

اسی طرح اداکارہ سجل علی کے بھی انسٹاگرام پر 44 لاکھ فالوؤرز ہیں جب کہ مہوش حیات کے 30 لاکھ اور عائشہ عمر کے 29 لاکھ فالوؤرز ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں