ماہرہ خان کا کون سا خواب پورا نہیں ہوا؟

ماہرہ خان کا کون سا خواب پورا نہیں ہوا؟


پاکستانی انڈسٹری کی سُپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ادھورے خواب سے پردہ اُٹھا دیا۔

گزشتہ دنوں کوئٹہ میں منعقدہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں ماہرہ خان نے شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کی۔

دوران پروگرام ہدایت کار وجاہت رؤف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کوئی ایسا خواب ابھی رہ گیا ہے، جو پورا نہیں ہوا یا زندگی میں ابھی کیا کرنا باقی ہے؟

وجاہت رؤف کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ابھی بہت سارے خواب باقی رہ گئے ہیں، پتا نہیں یہ کتنا سچ ہے لیکن کہتے ہیں کہ اپنے خواب بتانے نہیں چاہیے پھر وہ پورے نہیں ہوتے مگر جب میں چھوٹی تھی تب میں نے اپنے خواب زور زور سے سب کو بتائے تھے اور وہ الحمداللہ پورے ہوگئے ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنے ادھورے خواب بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایک دن کسی ویب سیریز یا فلم کی ہدایت کاری کرنا چاہتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ کچھ لکھوں اور ایک ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں کہ جس پر کوئی بھی تنقید نہ کرسکے ۔ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ اسے اپنا کام نہیں آتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں