ماہرہ خان نے امجد صابری کی یاد تازہ کردی


کراچی: 

اداکارہ ماہرہ خان نے امجد صابری کی ایک وڈیو شئیر کرا کے ان کی یاد تازہ کردی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پرایک وڈیوشئیر کی جو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔

اداکارہ کی شئیرکرائی گئی وڈیو کسی اور کی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں شہرت حاصل کرنے والے قوال امجد صابری کی بچپن کی ہے۔  امجد صابری وڈیو میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی مشہور و معروف نظم ’لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھ رہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہ وڈیوانہیں اداس کرتی ہے اوریہ ہی وڈیوان کے چہرے پرمسکراہٹ بھی لاتی ہے، امجد صابری کو ہم سے بہت جلدی چھین لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امجد صابری کو 22 جون 2016 کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے ایک نجی ٹی وی چینل میں رمضان نشریات  کے لیے جارہے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں