ماہرہ اور بلال کی فلم ’سپر اسٹار‘ کا پہلا گانا ریلیز


اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار بلال اشرف کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ کا پہلا گانا ’بے قراں‘ ریلیز کردیا گیا۔

فلم ’سپر اسٹار‘ کا گزشتہ ماہ عیدالفطر کے موقع پر موشن پوسٹر جاری کیا گیا تھا اور اب فلم کا پہلا گانا ’بے قراں‘ ریلیز کیا گیا ہے۔

’بے قراں ‘ کی گائیکی زیب بنگش اور گلوکار علی سیٹھی نے اپنی خوبصورت آواز میں کی ہے جسے رومانوی انداز میں ماہرہ اور بلال پر فلمایا گیا ہے۔

اس کے لیریکس شکیل سہیل نے تحریر کیے ہیں جب کہ میوزک اذان سمیع خان اور سعد سلطان نے ترتیب دیا ہے۔

گانا 2 منٹ 21 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو محبت کرنے والے ایک دوسرے کے عشق میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ہر بار کی طرح ماہرہ خان اس گانے میں بھی سیاہ لباس میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے بلال اور ماہرہ کی جوڑی کو پسند کیا جارہا ہے۔

فلم ’سپر اسٹارُ میں رواں برس عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی جس میں ماہرہ خان ’نوری ‘ نامی لڑکی جب کہ بلال اشرف ’سمیر‘ نامی لڑکے کا کردار نبھائیں گے


اپنا تبصرہ لکھیں