ماں کہتی ہے عمر ہوگئی ہے، ڈھنگ کے کپڑے پہنو، کرن جوہر

ماں کہتی ہے عمر ہوگئی ہے، ڈھنگ کے کپڑے پہنو، کرن جوہر


بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے گزشتہ روز فلم ‘بوال’ کی اسکریننگ کی تقریب میں سیاہ رنگ کا سوٹ پہنا تھا، جس کے ساتھ سفید شرٹ اور سیاہ ٹائی لگا کر وہ بہت معقول نظر آرہے تھے۔

51 سالہ کرن نے انسٹاگرام پر کہا کہ ان کی والدہ اکثر انہیں کہتی ہیں کہ اپنی عمر کے حساب سے کپڑے پہنا کرو۔

انہوں نے کیپشن میں کہا کہ ماں کہتی ہے عمر ہوگئی ہے، ڈھنگ کے کپڑے پہنو۔

کرن جوہر نے اپنی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ماں آپ کیلئے یہ سیدھا سادا سوٹ، پر دل پھر بھی کہتا ہے، یہ بھڑکیلے رنگ کب مجھے چھوڑیں گے؟

ورون دھون اور جھانوی کپور کی نئی فلم ‘بوال’ کی اسکریننگ میں کرن جوہر نے بھی شرکت کی۔

فلم دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر غیر معمولی اور حقیقی محبت کی کہانی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں