ماورہ حسین کشمیری دلہن بن گئیں

ماورہ حسین کشمیری دلہن بن گئیں


پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل ماورہ حسین نے اپنی نئی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے والی اداکارہ ماورہ حسین آج کل اپنے نئے پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔

انہون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کشمیری دلہن کے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔

ماورہ حسین نے یہ روپ ایک ڈرامے میں اپنے کردار کے لیے دھارا ہوا ہے، ان کے کشمیری دلہن کے لُک کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ماورہ حسین کا نیا سیریل ’نیم‘ نجی ٹی وی نشر کیا جائے گا جس میں وہ اداکار و مشہور یوٹیوبر ارسلان نصیر اور اپنے بیسٹ فرینڈ اداکار امیر گیلانی کے ساتھ ایک بار پھر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں