ماورا حسین کا لوگوں کو مفت مشورہ


پاکستان شوبز انڈسٹری کی خو برو شوخ وچنچل اداکارہ ماورا حسین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھیں اور ہر کام میں ٹانگ نہ اڑائیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرماورا حسین نے ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ جیسا کہ آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میں دوسروں کے کام میں آسانی سے ٹانگ اڑا سکتی ہوں مگر میں ایسا نہیں کرتی ،آپ بھی مت کریں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔

اداکارہ ماوراکی سب سے بڑی خوشی سےپردہ اٹھ گیا

اداکارہ نے مزید لکھا کہ رحم دلی کا مظاہرہ کریں اور خوش رہیں، خدا آپ پر رحم کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈرامہ وفلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ ماورا حسین ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد اندازسے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اداکارہ نہ صرف اسکرین بلکہ اپنی دلچسپ باتوں سے سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں