مالی سال 2019-20 میں فی کس آمدنی 1500 ڈالر رہنے کی توقع


اسلام آباد: 

 حکومت نے قومی ترقی کا ہدف4فیصد مقرر کرنے جبکہ مہنگائی کی شرح کا تناسب 8.5فیصد پر رکھنے کے اقدامات کرلیے۔

آئی ایم پروگرام کے تناظر میں معاشی منظرنامے میں یہ اچھا عکس نہیں ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کے بعد مالی سال 2019-20میںفی کس آمدنی1500ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

اقتصادی ترقی کا کمتر ہدف وزیراعظم کے ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ مکانات کی تعمیر کے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ ثابت ہوسکتاہے۔ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا 3فیصد اور قومی پیداوار کا 8.2ارب ڈالر ہدف مقرر کیاہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں