معروف امریکی اداکارہ اینجیلا باسیٹ کو آسکر ایوارڈ نہ ملنے کی وجہ سے مارول اسٹوڈیو کے مداحوں نےاکیڈمی پر شدید تنقید کی ہے۔
اینجیلا باسیٹ فلم ’بلیک پینتھر: واکانڈا فارایور‘ میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے آسکر ایوارڈز کے لیے’بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس‘ کی کیٹگری میں نامزد ہوئی تھیں لیکن جیتنے میں ناکام رہیں۔
یہ ایوارڈ اداکارہ جیمی لی کرٹس نے اپنے نام کیا جوکہ فلم ’ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ میں بہترین کارکردگی دِکھانے پر آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی تھیں۔
اینجیلا باسیٹ کی ناکامی مارول اسٹوڈیو کے مداحوں کو بہت ناگوار گزری کیونکہ وہ بہت بے صبری سے اداکارہ کو آسکر کے اسٹیج پر ٹرافی تھامتے ہوئے دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے۔
اسی لیے اداکارہ اور مارول اسٹوڈیو کے بہت سے مداح سوشل میڈیا پر اکیڈمی پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔