مادھوری کے ساتھ ڈانس پر ودیا بالن کا اظہارِ مسرت


لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ دانس کرنے پر ودیا بالن نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ایک ایونٹ میں فلم “بھول بھلیاں 3” کے مقبول گانے “امی جو تمار” پر ڈانس کیا۔

واضح رہے کہ بھول بھلیاں 2 سے غائب رہنے کے بعد ودیا بالن اب اسکی تیسری فلم میں واپس آرہی ہیں۔

ایونٹ کے دوران ودیا کا کہنا تھا کہ مادھوری جیسی تجربہ کار اداکارہ کے ساتھ رقص کرنا آسان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا، “ایک سین میں مجھے مادھوری جی کو ‘ٹشن’ دکھانا تھی، جو میرے لیے کافی مشکل تھا۔ مادھوری جی نے میری بھرپور مدد کی اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ مجھے ان کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا موقع ملا۔”

مادھوری نے بھی ودیا بالن کے ساتھ ڈانس کے تجربے خوبصورت قرار دیا اور کہا کہ انہیں اس گانے کو پرفارم کرنے کا ہمیشہ خواب رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں