مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا؟


مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے نئے ورژن ونڈوز 10 ایکس پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے۔

پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ یہ نیا آپریٹنگ سسٹم 2020 میں متعارف کرا دیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوسکا اور کمپنی نے مختلف تبدیلیوں کے بعد اسے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

اب ونڈوز 10 ایک اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ آپریٹنگ سسٹم بنیادی طور پر ونڈوز 10 کور آپریٹنگ سسٹم پر ہی مبنی ہوگا اور اس کے حوالے سے تفصیلات لیک ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق ونڈوز 10 ایکس میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے نیا اسٹینڈ بائی فیچر دیا جارہا ہے جو انسٹنٹ آن اور آل ویز کنکٹڈ کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس وقت بیشتر ونڈوز پر کام کرنے والے لیپ ٹاپس کو سلیپ موڈ سے نکلنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

مگر انسٹنٹ آن کے نام عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے سسٹم کو لیپ ٹاپ آن کرتے ہی استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

جہاں تک آل ویز کنکٹڈ فیچر کی بات ہے تو اس فیچر کی بدولت لیپ موڈ کے دوران بھی بیک گراؤنڈ میں موجود ایپس کو ان ایبل کرنا ممکن ہوسکے گا۔

یہ ایپ جیسے ای میلز کے لیے کارآمد فیچر ہوگا اور کہا جارہا ہے کہ بیشتر ونڈوز اسٹور ایپس اس فیچر کے تحت کام کرسکیں گی۔

ونڈوز 10 ایکس میں متعدد دیگر فیچرز اور پرانے فیچرز کو بھی بہتر بنایا جائے گا جیسے نیا فائل ایکسپلورر۔

خیال رہے کہ ونڈوز 10 ایکس کو ڈوئل اسکرین اور فولڈ ایبل ڈیوائسز کے لیے ڈیزان کیا گیا تھا، مگر پھر کمپنی نے بتایا کہ ابتدائی ریلیز میں سنگل اسکرین ڈیوائسز پر توجہ دی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں