لیپ ٹاپ پر جمی گندگی صاف کرنے کے آسان طریقے

لیپ ٹاپ پر جمی گندگی صاف کرنے کے آسان طریقے


دھول، کافی کے داغ اور کھانے کے ذرات، اگر آپ کے لیپ ٹاپ میں بھی یہ سب موجود ہے تو اس کو صاف کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اکثر لوگ لیپ ٹاپ خریدنے کے چند روز بعد اس کی صفائی کو نظر انداز کرلیتے ہیں، اسکرین اور کی بورڈ(keyboard) پر پڑنے والی گردوغبار سے لیپ ٹاپ خراب بھی ہوسکتا ہے۔

اگر آپ مہنگائی کے دور میں پیسے بچانے اور نیا لیپ ٹاپ نہیں خریدنا چاہتے تو اپنے پرانے لیپ ٹاپ کی ہفتے میں کم از کم ایک بار لازمی صفائی کریں۔

اسپرے بوتل سے اسکرین کی صفائی

سب سے پہلے لیپ ٹاپ کی صفائی کے لیے اسپرے بوتل لیں اور اس میں آئسوپروپل الکحل اور پھر پانی ڈال دیں، اس میں آپ تھوڑا سرکھ بھی شامل کرسکتے ہیں۔

یہ اسپرے لیپ ٹاپ کی اسکرین صاف کرنے کے لیے بہترین ہے۔

خیال رہے کہ اسکرین صاف کرنے کے لیے صرف مائیکرو فائبر کپڑے کا استعمال کریں۔

گیلے کپڑے سے صاف کرنے کے بعد مائیکرو فائبر کے خشک کپڑے کے ذریعے اسکرین صاف کریں تاکہ اسکرین مکمل خشک ہوجائے۔

کی بورڈ کی صفائی

لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوئے سب سے زیادہ ہم کی بورڈ کا استعمال کرتے ہیں، لیکن اگر کی بورڈ میں گندگی جمی ہو تو یہ گندگی ٹائپنگ کے دوران آپ کے ناخن میں جاکر بیماریاں پھیلا سکتی ہے۔

اس لیے کی بورڈ کو صاف کرنا آپ کی ترجیح ہونی چاہیے۔

اس گندگی کو صاف کرنے کے لیے روئی یا گیلے کپڑے کا استعمال کریں، روئی کو الکحل میں ڈبو کر کی بورڈ کے کناروں کو صاف کرتے جائیں۔

اگر آپ کو پورٹیبل ویکیوم کلینر دستیاب ہو تو اس کے ذریعے بھی کی بورڈ صاف کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ الیکٹرونک کے ماہر ہیں تو لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کی keys کو نکال کر بھی صاف کرسکتے ہیں، لیکن یہ کام انتہائی دھیان سے کرنا ہوگا۔

آگر اس کام کو کرنے میں آپ ہچکچاہٹ کا شکار ہیں تو کسی ماہر الیکٹرونک سے مدد لیں۔ْ

لیپ ٹاپ کے کناروں کو صاف کریں

لیپ ٹاپ کو چارج کرنے والی جگہوں کو cotton buds سے صاف کریں تاکہ دھول مٹی اور جمی چکنائی صاف ہوجائے۔

لیپ ٹاپ بیگ استعمال کریں

اگر آپ لیپ ٹاپ کو کسی بھی خراش یا ڈاغ دھبوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو لیپ ٹاپ بیگ کا استعمال کریں، اس سے لیپ ٹاپ دھوم مٹی سے محفوظ رہے گا


اپنا تبصرہ لکھیں