لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟

لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟


عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے سعودی عرب پر امریکا کو ترجیح دینے کی وجہ سامنے آگئی۔

لیونل میسی نے سعودی پرو لیگ میں جانے کے بجائے امریکی فٹبال فرنچائز انٹر میامی ایف سی کے ساتھ معاہدہ طے کیا تھا اور ان کے اس فیصلے کی وجہ جان فٹبال کے شائقین کو کافی حیرانی ہوگی۔

اطالوی صحافی فیبریزیو رومانو نے انکشاف کیا ہے کہ لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے پیشکش موصول ہونے سے پہلے ہی کرلیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے خیال میں لیونل میسی نے یہ فیصلہ خاندانی وجوہات کی بناء پر کیا ہے، ان کے انٹر میامی ایف سی کے مالک ڈیوڈ بیکہم کے ساتھ کافی اچھے دوستانہ تعلقات بھی ہیں اس کے علاوہ وہاں کچھ کھلاڑیوں سے ان کی اچھی دوستی بھی ہے جن میں بسکیٹس اور البا شامل ہیں۔

فیبریزیو رومانو نے مزید کہا کہ لیونل میسی کو جو موقع امریکا میں ملا وہ شاید سعودی عرب میں نہیں ملتا ان کے اس فیصلے کی مختلف وجوہات کئی ہوسکتی ہیں لیکن اُنہون نے انٹر میامی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ کافی عرصہ پہلے ہی کرلیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں