پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے نکاح کی تقریب رواں ماہ کی 4 تاریخ کو لاہور میں سادگی سے ہوئی جس میں ان کے گھر والوں نے شرکت کی۔
اس حوالے سے اداکارہ ثمینہ احمد کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں میرے گھر والوں کے علاوہ کسی نے بھی شرکت نہیں کی۔
نکاح کے خاص موقع پر اداکارہ ثمینہ احمد نے آف وائٹ رنگ کی ساڑھی پہنی تھی جب کہ منظر صہبائی نے بھی آف وائٹ شرٹ پر ویسٹ کوٹ پہن رکھا تھا۔
کورونا وائرس کی اس مشکل ترین صورتحال میں اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ ثمینہ احمد کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے مبارکباد اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ ثمینہ احمد پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 50 سال سے اداکاری کر رہی ہیں جب کہ ڈرامہ سیریل ‘الف’ میں قلب مومن کے دادا کا کردار نبھانے والے منظر صہبائی بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں جب کہ ان کی ڈیبیو فلم ‘بول’ تھی۔