لیبیا میں شادی کی تقریب پر ڈرون حملہ، 40 افراد ہلاک


طرابلس: لیبیا کے جنوب مغربی علاقے میں ڈرون حملے سے 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق خلیفہ ہفتار کی افواج نے ملک کے جنوب مغربی شہر مرزق میں ڈرون حملہ کیا جہاں ایک شادی کی تقریب جاری تھی، حملے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل سے اب تک خلیفہ ہفتار کی مشرقی لیبیا میں واقع بیس سے دارالحکومت طرابلس کے خلاف کی جانی والی کارروائیوں میں تقریباً 1100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کاکہنا ہےکہ اس نے خلیفہ ہفتار کی فورس کی ایک خود کار فضائی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ نے لیبیا میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سیز فائر کی تجویز دی ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے بھی لیبیا میں لڑنے والوں سے فوری طور پر صلح کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سربراہی میں الیکشن کے لیے بات چیت کا عمل دہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں