لگتا ہے رابیکا خان اور حسین ترین، امبانی خاندان کی شادی کا بھی ریکارڈ توڑیں گے

لگتا ہے رابیکا خان اور حسین ترین، امبانی خاندان کی شادی کا بھی ریکارڈ توڑیں گے


پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر و گلوکارہ رابیکا خان جَلد اپنے قریبی دوست، کانٹینٹ کرئیٹر حسین ترین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا پر صرف رابیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کا چرچہ ہو رہا ہے۔

اس خوبصورت جوڑے کی  ڈانس ویڈیوز اور تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔

 رابیکا خان اور حسین ترین نے اپنی ’ڈانڈیاں‘ تقریب سے مزید ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ایک ویڈیو میں حسین ترین اور رابیکا خان کو بھارتی مشہور گانے ’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ کے ری مکس پر بھرپور پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ جبکہ دوسری ویڈیو میں رابیکا اپنی والدہ اور دوستوں کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

رابیکا اور حسین کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں جہاں یوٹیوب اور ٹک ٹاک فیملی شرکت کر رہی ہے وہیں معروف کانٹینٹ کرئیٹر ڈاکٹر مدیحہ بھی ان مہمانوں میں شامل تھیں۔

ڈاکٹر مدیحہ نے رابیکا اور حسین کی ڈانڈیاں تقریب کی خوب تعریفیں کی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈاکٹر مدیحہ کا انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’کیا خوبصوت اور وسیع تقریب تھی، کھانا اور سیٹ اپ سمیت سب کچھ بہت اچھا تھا، رابیکا اور حسین، امبانیوں کا ریکارڈ توڑیں گے۔‘

یاد رہے کہ رابیکا خان نے چند روز قبل اپنی ایک ویڈیو میں اشارہ دیا تھا کہ 19 دنوں بعد کچھ نہ کچھ خاص ہونے والا ہے جس پر صارفین کا پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جوڑا جَلد شادی کرنے والا ہے۔

رابیکا خان اور حسین ترین کی ’قوالی نائٹ‘ اور ’ڈانڈیاں‘ کی تقریب پر صارفین تذبذب کا شکار ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین اندازہ نہیں لگا پا رہے کہ آیا یہ ٹک ٹاکر جوڑا ان تقریبات کے بعد منگنی کرنے جا رہا ہے یا شادی۔

واضح رہے کہ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز میں شادی سے قبل متعدد تقریبات کا اہتمام کرنا عام روایت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں