لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی


پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کو محبت نہیں صرف تحفظ اور عیش و آرام چاہیے ہوتا ہے۔

اداکار آغا علی نے گزشتہ شب نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران اُنہوں نے اپنے کریئر کے آغاز میں کی جانے والے سخت محنت و جدو جہد سے متعلق بھی بات کی۔

شو کے دوران آغا علی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں لڑکیوں کو پیار یا محبت نہیں چاہیے ہوتا، لڑکیوں کو صرف تحفظ اور عیش و آرام چاہیے ہوتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کی جیب میں پیسہ ہے، آپ کے پاس دنیا کی ہر چیز موجود ہے تو آپ کو کوئی بھی بندہ مل سکتا ہے، یہ ایک حقیقت ہے۔

آغا علی نے کہا کہ اسی لیے میں ہر مرد سے کہتا ہوں کہ پہلے پیسہ کما لو بعد میں عشق اور محبت کی باتوں میں پڑنا۔

آغاز علی نے شو کے دوران یک طرفہ محبت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی محبت اُس وقت کرنی چاہیے جب دوسرا فرد دنیا ہی میں موجود نہ ہو، اگر آپ یک طرفہ محبت کرتے ہیں تو اکیلے سسکتے رہنے میں کوئی عقل مندی نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں