لڑکیاں آجکل شادی شدہ مردوں کے پیچھے زیادہ بھاگتی ہیں: فاطمہ آفندی

لڑکیاں آجکل شادی شدہ مردوں کے پیچھے زیادہ بھاگتی ہیں: فاطمہ آفندی


پاکستانی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہا ہے کہ غیر شادی شدہ لڑکیاں آج کل کنوارے مردوں کے بجائے شادی شدہ مردوں کے پیچھے زیادہ بھاگتی ہیں۔

اداکارہ فاطمہ نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

فاطمہ آفندی نے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے متعدد سوالات پر جواب دیے اور دلچسپ گفتگو بھی کی۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے بہت شوق تھا کہ میرے بچوں کی آنکھیں نیلی ہوں، اسی لیے میں نے اللہ سے بہت دعا اور ضڈ بھی کی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب لوگوں نے دیکھا کہ میرے دونوں بیٹوں کی آنکھیں نیلی ہیں تو انہوں نے مجھ سے اس سے متعلق سوال کرنا شروع کر دیا، یہ مجھ سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال تھا جس پر میں ویلاگ بنانے پر مجبور ہو گئی تھی۔

فاطمہ آفندی نے کہا کہ میں نے لوگوں کے سوالوں پر ہی وی لاگ بنایا تھا اور وہ میری ویڈیو اتنی وائرل ہو گئی کہ ہر پلیٹ فارم پر نظر آنے لگی تھی۔

فاطمہ آفندی نے اپنے شوہر، اداکار کنور ارسلان اور بیٹوں کے ساتھ وی لاگ بنانے پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ’ڈیلی وی لاگنگ‘ نہیں کرتے، بس کبھی کبھار ویڈیو بنا لیتے ہیں، اس کا سب سے بڑا فائدہ ہمیں یہ ہوتا ہے کہ وی لاگنگ کی وجہ سے ہم فیملی ایک اچھا وقت ساتھ گزار لیتے ہیں۔

فاطمہ آفندی نے پوڈ کاسٹ کے دوران آج کل معاشرے میں بڑھتے غیرمعمولی اور ناجائز تعلقات پر بھی بات کی۔

اداکارہ کا اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کل کی لڑکیاں غیر شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں شادی شدہ مردوں کے پیچھے زیادہ بھاگتی ہیں کیوں کہ شادی شدہ مرد معاشی طور پر زیادہ مستحکم اور مضبوط ہوتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں