لوگ مزید بولیں تاکہ میرے گناہ دھلیں


رواں سال مئی کے مہینے میں سپر ماڈل  صدف کنول نے ٹی وی ایکٹر شہروز سبزواری سے شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا توان دونوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

صدف اور شہروز کی شادی بہت سادگی سے لاک ڈاؤن میں ہوئی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے تنقیدکا نشانہ صدف کنول کو بنایا اور شہروز سبزواری کی پہلی شادی کی نا کامی کا بھی الزام لگا یا۔

شادی کے بعد یہ دونو ں اسٹارز پہلی مرتبہ ساتھ ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران دیکھے گئے جہاں انھوں نے اس تما م معاملے کے بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔

صدف نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی سے چاہتی تھیں کہ ان کی شادی کم لوگوں کی موجودگی میں ہو۔

سپرماڈل و اداکارہ سے شادی کے بعد ہونے والی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ  ہم تو اس ساری نفرت پر ہنسے اور ہمیں کوئی فرق ہی نہیں پڑا۔

ذاتی نوعیت کے حملوں سے متعلق سوال پر صدف نے کہا کہ کیا آپ کو میرے چہرے سے یا انداز سے محسوس ہو رہا ہے کہ مجھے کوئی فرق پڑا ہوگا۔

اداکارہ کا کہنا ہےکہ ان کے پاس ان کے شوہر ہیں، اتنا اچھا خاندان ہے اس لیے ان چیزوں سے انہیں فرق بالکل نہیں پڑتا۔

آخر میں صدف نے کہا کہ میں تو کہتی ہوں لوگ مزید بولیں تاکہ میرے گناہ دھلیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں