لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف کا لندن میں صحافیوں سے سامنا ہوا تو انہوں نےکسی سوال کا جواب نہیں دیا اور وہ صحافیوں کے ہر سوال پر خاموش رہے اور چپ چاپ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ملاقات کے بعد جب شہباز شریف سے صحافیوں نے سوالات کیے تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ آرمی ایکٹ پر تنقید ہو رہی ہے جس پر انہون نے جواب میں کہا کہ آپ بھی تنقید کریں اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔