لبنان میں 26 سالہ ندیٰ کوسا ملکۂ حُسن منتخب

لبنان میں 26 سالہ ندیٰ کوسا ملکۂ حُسن منتخب


لبنان میں 26 سالہ ندیٰ کوسا ملکۂ حُسن منتخب ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ندیٰ کوسا نامی خاتون کو ملکۂ حُسن قرار دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ندیٰ کوسا نے کلینیکل سائیکالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اس تقریب کو براہ راست بھی نشر کیا گیا تھا جس میں مختلف شہروں اور علاقوں سے 15 خواتین نے حصہ لیا تھا۔

پہلا رنر اپ ٹائٹل 19 سالہ سارہ لین کو دیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں