لاہور ہائیکورٹ: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع


لاہور: ہائیکورٹ نے شہباز  شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پارٹی رہنما رانا ثناء اللہ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی اور لیگی کارکنان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔

بعد ازاں عدالت نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی جب کہ ان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس التوا میں رکھنےکی استدعا کو بھی منظور کرلیا۔

اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ بیماری کی وجہ سے بہتر محسوس نہیں کر رہا، میں عدالت کی عزت کے لیے آیا ہوں لیکن میری ذات پر سیاست کی جارہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں