لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا

لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا


لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوا تو پاکستانی کرکٹرز بھی اکٹھے ہوگئے۔

اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے اور پانچویں میچ کے لیے لاہور میں موجود ہیں۔

خوشگوار موسم میں صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد اور زمان خان نے ابرار احمد سے چائے کی فرمائش کی۔

صائم ایوب نے ابرار احمد سے کہا کہ بارش ہورہی ہے چائے پلا دو جبکہ زمان خان کا کہنا تھا کہ باہر موسم بھی اچھا ہے، چائے کا موڈ ہے۔

زمان خان نے کہا کہ پتی تیز اور چینی کم رکھنی ہے کیونکہ میں ڈائٹ پر ہوں جبکہ افتخار احمد نے کہا کہ سنا ہے ابرار آپ چائے بہت اچھی بناتے ہیں۔

اس موقع پر ابرار احمد کا کہنا تھا کہ صائم بھائی آپ لوگ کل آجانا یار۔

واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اور تیسرا نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ لاہور میں شیڈول ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں