پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق ہوگئے۔
نامعلوم افراد نے تھانہ کاہنہ کی حدود میں شاہد صدیق پر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد جمعہ کی نماز کے لیے جا رہے تھے، جب ان پر فائرنگ کی گئی، مزید کہنا تھا کہ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔