لاہور قلندرز کا پی ایس ایل 9 کی تیاریوں کا آغاز

لاہور قلندرز کا پی ایس ایل 9 کی تیاریوں کا آغاز


لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔

کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان اور زمان خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ لاہور قلندرز کے کھلاڑی کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کےلیے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز 13 فروری سے ہو گا۔

پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں