لاہور: زمین ہتھیانے کیلئے بہو کو قتل کرنے والا سسر اور دیور گرفتار


لاہور: رائیونڈ میں زمین ہتھیانے کے لیے بہو کو قتل کرنے والے سسر اور دیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سلطان اور اس کے بیٹے عدیل نے سونیا اور ا س کے شوہر ندیم کو گھر بلایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے سونیا کو قتل کردیا جب کہ ندیم کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے تھے اور اب انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سونیا بی بی کی 20 کنال زمین ہتھیانے کے لیے قتل کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں