لاہور ، روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ


لاہور میں تندور مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں ہیں ۔

صدر تندور ایسوسی ایشن آفتاب گل نے روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سادہ روٹی کی قیمت 8 روپے جبکہ خمیری روٹی اور نان کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔

صدر تندور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے روٹی اور نان کے نرخ بڑھائے، جس قیمت پر آٹا ملے گا اسی پر روٹی اور نان فروخت کریں گے۔

دوسری جانب فلور ملز مالکان نے بھی آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز عاصم رضا کا کہنا ہے کہ ہمیں گندم اجرا کی سرکاری پالیسی منظور نہیں، ہم بازار سے مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہیں۔

عاصم رضا  کا مزید کہنا تھا  کہ  20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1030 روپے ہی ہوگی، قیمت کم نہیں کر سکتے کیونکہ محکمہ خوراک نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں