لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں پھنسے 176 پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی


لاک ڈاؤن کے سبب بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے 176 پاکستانی شہریوں کو پاکستان واپس آنے کی اجازت مل گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی 27 مئی کو  واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق بھارت میں پاکستانی مختلف ریاستوں چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیہ پردیش، بھارتی پنجاب، راجستھان، اترپردیش، اتراکھنڈ اور نئی دلی میں لاک ڈاؤن کے باعث پھنس کر رہ گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے واہگہ اٹاری بارڈر کل ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائےگا اور تمام پاکستانی آج شام تک بھارتی شہر امرتسر میں پہنچ جائیں گے جہاں سے کل وہ پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے مزید کہا ہے کہ 20 مارچ سے اب تک 400  پاکستانیوں کو  بھارت سے وطن واپس لایا جاچکا ہے جب کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے توسط سے  مزید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں