پاکستان کے مقبول گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر حکومت کو گومگو کی کیفیت میں دیکھ کر خوب برہمی کا اظہار کیا۔
ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اس بگڑتی صورتحال پر حکومت اب تک لاک ڈاؤن کے کسی ایک فیصلے پر بھی قائم ہوتی نہیں دکھائی دی۔
ایسے میں علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے حکومت کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
علی ظفر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم نے صرف تین ماہ اسی چکر میں ضائع کر دیے کہ لاک ڈاؤن، اسمارٹ لاک ڈاؤن، سیلیکٹڈ لاک ڈاؤن، سخت لاک ڈاؤن کرنا ہے، اوئے یو لاک ڈاؤن، نو لاک ڈاؤن‘۔
گلوکار نے لکھا کہ اس صورتحال میں کورونا نے مکمل طور پر تباہی مچا دی اور ہم انسان اب بھی بے ترتیب اور لاپرواہ ہیں۔