‘لاک ڈاؤن میں مجھے گاتے ہوئے بھی جھیلنا پڑے گا’: شاہ رخ خان


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاکہ لوگ سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کے پاس بے شمار وقت ہے جس کو متعدد لوگ کھانا بنا کر گزار رہے ہیں تو کوئی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اس حوالے متعدد اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کے دوران اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب حال ہی میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی اپی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں اپنا گانا ‘سب صحیح ہو جائے گا’ ریلیز کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

شاہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنا گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بھائی لاک ڈاؤن میں مجھے گاتے ہوئے بھی جھیلنا پڑے گا’۔

Shah Rukh Khan

@iamsrk

Extremely grateful to , @Its_Badshah & @cacklerraj for music, lyrics & for working overnight. Thanks Sunil for the edit. All so that I could sing. Ab bhai,lockdown mein mujhe gaate hue bhi jhelna padhega. AbRam is saying ‘papa enough now!’ Par Sab Sahi Ho Jaayega!

Embedded video

23K people are talking about this

اداکار شاہ رخ خان نے یہ گانا اس امید میں گایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے موجودہ حالات جلد از جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

شاہ رخ خان کے گانے ‘سب صحیح ہو جائے گا’ کی موسیقی اور اضافی لیرکس معروف بھارتی ریپیر بادشاہ نے لکھی ہے جسے اداکار شاہ رخ خان نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔

بالی وڈ سپر اسٹار کے گانے کا دورانیہ 2 منٹ 33 سیکنڈز ہے جسے یوٹیوب پر اب تک 5 لاکھ 67 ہزار 853 بار دیکھا جا چکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں