متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ہاتھوں میں لاکھوں روپے نظر آرہے ہیں۔
سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز اورتصاویر کے باعث شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود ہے۔ ویڈیو میں حریم شاہ ہاتھوں میں نوٹوں کی کئی گڈیاں اٹھائی ہوئی ہیں اور ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لوگوں سے پوچھا ہے کہ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ میرے ہاتھوں میں کتنے پیسے ہیں؟
اس کے علاوہ حریم شاہ کی ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے ساتھ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔