قومی ٹیم کی شکست ہم سب کی ناکامی یے، امام الحق

قومی ٹیم کی شکست ہم سب کی ناکامی یے، امام الحق


ٹیسٹ کرکٹر  امام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی شکست ہم سب کی ناکامی یے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’ہارنا منع ہے‘‘ میں بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے کہا کہ ابھی پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑا میچ کھیلنا ہے۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک ٹیم میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی نظر نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی وجہ سے کھلاڑی اچھا نہیں کھیل سکتا، پی ایس ایل کی ٹیموں کا پی سی بی سے کوئی تعلق نہیں۔

پروگرام میں شریک قومی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ مینجمنٹ کو چاہیے ٹیم کی کارکردگی پر فوکس کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ تباہ ہوچکی ہے، جب بنیاد مضبوط نہیں ہوتی تو ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان کو ماضی میں بھی چھوٹی ٹیموں سے شکست ہوچکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں