وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ایک بار پھر ردوبدل کردیا ہے
وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ایک بار پھر ردوبدل کردیا ہے ، جس کے تحت پینشنر بینیفٹ اکاونٹس کا ماہانہ منافع ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر830 روپے اورسنئیرسیٹیزن کا ماہانہ منافع بھی 830 روپے جبکہ سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 6 ماہ بعد 3500 پینتیس سو روپے کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پینشن بینیفٹ کا ماہانہ منافع ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر830 روپے کر دیا گیا ہے اسی طرح سنئیرسیٹیزن کا ما ہانہ منافع بھی 830 روپے ہو گا سپیشل سیونگزسرٹیفیکیٹ کا منافع ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پرچھ ماہ بعد 3500 پینتیس سو روپے دیا جائے گا۔