اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر بریفنگ طلب کر لی ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس 19 نومبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ہال میں ہوگا، جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے پی ایس بی کو فٹبال فیڈریشن کے معاملات اور اس کے انتخابات پر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ، کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے دیگر اسپورٹس فیڈریشنز کے معاملات پر بھی بریفنگ طلب کی ہے۔