کراچی:
پاکستان کی متنازع سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے ساتھ اسکینڈل کے بعد مفتی عبدالقوی کی اب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حریم شاہ کا پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کا اعلان
دوسری جانب سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق مفتی قوی کا اس تصویر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی حریم سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جہاں حریم نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے اجازت دے دی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی گرفتار
واضح رہے کہ پاکستان کی متنازع ترین سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی مفتی قوی کے ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا تاہم وہ قندیل بلوچ کی آخری سیلفی ثابت ہوئی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، حریم شاہ
اس واقعے کے بعد قندیل بلوچ کو اس کے بھائی نے قتل کردیا تھا۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں دیگر ملزمان کے ساتھ مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم گزشتہ برس ستمبر میں عدالت کی جانب سے مفتی قوی کو بری کردیا گیا تھا۔